آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۹۳
۱۲:۳۳

۲۰۲۶/۰۴/۱۶

 حرم مطہررضوی میں استغاثہ اور دعائے توسل کا سینتیسویں کا پروگرام

 حرم مطہررضوی میں استغاثہ اور دعائے توسل کا سینتیسویں کا پروگرام
امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں سینتیسویں شب  بھی استغاثہ اور دعائے توسل کا روحانی پروگرام  منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں زائرین اور خدام نے شرکت کی ۔ استغاثہ اور دعائے توسل کا یہ پروگرام یمن کے مجاہدین کی نیابت میں منعقد کیا گیا 

آستان نیوز کے مطابق حرم مطہر رضوی کے صحن انقلاب میں بڑی تعداد میں زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے استغاثہ اور دعائے توسل کے پروگرام میں شرکت کی ۔
اس معنوی  پروگرام میں مداح اہل بیت (ع) امیر عارف نے یمن کے مجاہدین کی نیابت میں دعائے توسل کی قرائت کی اور وہاں موجود زائرین و مجاورین نے اہل بیت علیھم السلام سے توسل کرکے خداوندعالم کی بارگاہ میں ایران کی عزت و سربلندی اور سلامتی کی دعا کی ۔
اس موقع پر امام رضا علیہ السلام کے حرم کا صحن انقلاب دعا اور استغاثہ سے گونج رہا تھا اور زائرین نے ایک ساتھ مل کر ملک کے مسائل کے حل اور معاشرے میں امن و امان کی برقراری اور محاذ حق کی کامیابی کے لئے اللہ کے حضور دعا کی ۔
یہ پروگرام جانبازان اسلام کی کامیابی کے لئے(( دعائے توسل کے قالب میں ))منعقد کیا گیا  
یہ معنوی پروگرام غیر ملکی دشمنوں کی جارحیت اور دھمکیوں کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے ایام میں حرم مطہر رضوی میں روزانہ منعقد ہوتا ہے یہ معنوی پروگرام ہرشب رات 8:30 بجے ہوتا ہے ۔
استغاثہ اور دعائے توسل کا یہ پروگرام ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نمبر 3 سے براہ راست نشر ہوتا ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں لوگ بھی اسی وقت دعائے توسل کا اہتمام کرتے ہیں اور ٹیلی ویژن کے ذریعے امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت بھی کرتے ہیں 
اس پروگرام کے آخر میں شرکا نے ھیھات مناالذلہ کے نعرے لگاکر ظلم کے خلاف استقامت  اور امت اسلامیہ کی عزت و کرامت کے دفاع پر زور دیا  ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ